صدر مملکت سے مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علماء کی ملاقات

صدر مملکت سے مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علماء کی ملاقات

  

 کراچی(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علماء کے وفد نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پرڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ علماء کرام ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ علماء اسلامی تعلیمات کے مطابق وراثت میں خواتین کے حقوق پر لوگوں میں بیداری بھی پیدا کریں۔اس موقع پرعلماء کرام نے کورونا وبا کے دوران مساجد کو ایس او پیز کے مطابق کھلا رکھنے پر صدر مملکت کے کردار کی تعریف کی۔علماء کرام نے بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام مکتبہ فکر کو اہم معاملات بشمول کووڈ19-میں اعتماد میں لینے پر صدر مملکت کے کردار کو سراہا۔

صدر ملاقات

مزید :

صفحہ اول -