کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی پھر فائرنگ،گولہ باری،ایک خاتون زخمی

    کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی پھر فائرنگ،گولہ باری،ایک خاتون زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کھوئی رٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ و گولہ باری ایک خاتون زخمی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی مکار بھارت اپنی حرکتوں سے بازنہیں آتا آئے روز لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیاں وطیرہ بن چکا ہے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے نواحی علاقے جنجوٹ بہادر میں بھارتی فورسز کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری ایک خاتون زخمی ہو گئی زخمی خاتون آسیہ بیگم زوجہ سکندر ملک عمر 44سال کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی دشمن کی توپیں خاموش بھارتی افواج کی آئے روز کی فائرنگ و گولہ باری سے ایل او سی پر مقیم شہری زخمی اور شہید ہو رہے ہیں مگر مکار دشمن اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہاایل او سی پر مقیم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے 14 اگست کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے دھودنیال سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین سالہ معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا اور کہا گیا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ بانڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارتکارکو بتایا گیا کہ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت ووقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحاً منافی ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کا نتیجہ سٹرٹیجک غلطی کی صورت نکل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار کو آگاہ کیا گیا کہ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔
کنٹرول لائن

مزید :

صفحہ اول -