توشہ خانہ ریفرنس،نواز شریف نے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی چیلنج کردی

توشہ خانہ ریفرنس،نواز شریف نے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اپنے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کر دیا۔مسلم لیگ ن کے قائد نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی کارروائی اور اشتہار جاری کرنیکا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کر کے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت پر بیرون ملک ہے جہاں علاج جاری ہے، نمائندے کے ذریعے ٹرائل کا سامنا کرنے کی اجازت دی جائے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین اور ہیومن رائٹس واچ نے بھی نیب کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے 11 جون کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔7 جولائی کو نواز شریف کی احتساب عدالت میں طلبی کے لیے کارروائی کا آغاز ہوا اور پھر 13 جولائی کو جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر طلبی کا نوٹس چسپاں کیا گیا۔

نواز شریف چیلنج

مزید :

صفحہ اول -