پارک لین ریفرنس،زرداری سمیت 13ملزموں کیخلاف چارج شیٹ جاری

پارک لین ریفرنس،زرداری سمیت 13ملزموں کیخلاف چارج شیٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر آصف زرداری سمیت 13 ملزموں کی چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کی۔چارج شیٹ میں کہا گیا کہ آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی، سابق صدر نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا۔ آصف زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی اور ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاونٹس میں گھمائی گئی۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وہ تمام الزامات کو مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کریں گے۔
چارج شیٹ

مزید :

صفحہ اول -