کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق، 666نئے مریض رپورٹ،امریکہ،برطانیہ میں کیسز پھر بڑھنے لگے

کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق، 666نئے مریض رپورٹ،امریکہ،برطانیہ میں کیسز پھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد،واشنگٹن، لندن (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)ملک  بھر میں میں کورونا سے مزید 5  افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6166 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 288461 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2180، سندھ میں 2317 اور خیبر پختونخوا میں 1238 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام ا?باد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اور ا?زاد کشمیر میں 60 افراد کا انتقال ہوا ہے۔بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 666 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 272 کیسز اور 4 اموات،  آزاد کشمیر سے 12 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب سے  210 کیسز، بلوچستان سے 80 کیسز، خیبر پختونخوا سے 62 کیسز، گلگت 26 کیسز اور اسلام آباد سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجابپنجاب سے کورونا کے 210کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95203 اور ہلاکتیں 2180 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 86424 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہیآزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 12 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2179 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 26 کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں ہفتے  کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2317 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مزید 272 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 125904 تک جاپہنچی ہے۔صوبے میں اب تک 119425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ہفتے کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 80 کیسز سامنے آئے  جبکہ خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا کے مزید 62 کیسز سامنے آئے۔ادھر برطانیہ میں ایک ماہ بعد کورونا کے مزید1400سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد3لاکھ16ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات41ہزار3سو سے زیادہ ہوچکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے انگلینڈ کے شمال مغربی علاقے اور لیسٹر میں لاک ڈاون کی پابندیاں برقرار رکھنے اور فرانس سے برطانیہ آنے والوں کو 14 روز قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں وائرس سے مزید 313افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد9602ہوگئی ہے جبکہ ریاست کیلی فورنیا میں کیسز کی تعداد6لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔آئرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے باعث لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
کورونا 

مزید :

صفحہ اول -