ملکی استحکام اور عوام کے پیچھے وردی ورنہ کلبھوشن جیسے کردار ہر شعبے میں موجود:فیاض الحسن

ملکی استحکام اور عوام کے پیچھے وردی ورنہ کلبھوشن جیسے کردار ہر شعبے میں ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا مقصد ساری دنیا کے سامنے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور نام نہاد بھارتی سیکیولرزم کی حقیقت آشکار کرنے کی کوشش ہے۔اس خطے کے ہٹلر نریندر مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس آج پاکستان، نیپال، بھوٹان اور برما سمیت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹ گیلری میں 15 اگست یومِ سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تصاویری نمائش کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کو ضمانت نواز شریف کی صحت کی خرابی کی وجہ سے دی گئی تھی۔  اپوزیشن سے ڈھیل یا ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں، ہر وقت ''ووٹ کو عزت دو'' کا راگ الاپنے والی اپوزیشن کو اب چاہئے کہ عوام کے اعتماد اور لاکھوں ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، فیاض الحسن چوہان سمیت حکومت کے سامنے کورنش بجا کر تعظیم کرے، اور خاموشی سے آئندہ تین سال اسمبلیوں میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام اور بائیس کروڑ عوام کے پیچھے وردی ہے۔ یہ وردی نہ ہو تو ہر شعبے میں چھپے کلبھوشن یادیو جیسے ایکٹر اورکیریکٹر ملک کو تباہ کر دیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اے پی سے دراصل الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے لیے تہتر کے آئین کے تناظر میں 47 قسم کی دو نمبریاں کرنے کا جواز ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کے نقشے میں کشمیر کو شامل کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ 

پیچھے وردی

مزید :

صفحہ اول -