امریکہ،پاکستان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کی:پومپیو

امریکہ،پاکستان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کی:پومپیو

  

 واشنگٹن(آن لائن) امریکی  وزیر خارجہ  مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ متعدد چیلنجز کے باوجود امریکا اور پاکستان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا   کہ 70 سال سے زائد عرصے سے پاکستان اور امریکا انتہائی اہمیت کے حامل مسائل پر اکٹھے کام کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’رواں برس متعدد مشکلات کے باوجود ہم نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت کی اور عالمی وبا کووِڈ 19 کے رد عمل میں صحت اور معیشت میں ہمارا تعاون زندگیاں بچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا آنے والے سالوں میں واشنگٹن پاکستان تجارت کو وسیع اور بنیادی آزادی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کر کے یہ دو طرفہ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کا منتظر ہے۔واضح رہے افغانستان میں امریکا کی 19 سال سے جاری جنگ کو اختتام پذیر کرنے کے لیے امریکا اور طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدہ رواں برس 29 فروری کو طے پا گیا تھا اور اب پاکستان واشنگٹن کے ساتھ مل کر اس معاہدے پر عملدرآمد کروانے کے لیے کوشاں ہے۔

پومپیو

مزید :

صفحہ اول -