جنرل ضیاء الحق کی 32 ویں برسی کل عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی

جنرل ضیاء الحق کی 32 ویں برسی کل عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ض) اور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے 17 اگست کو شہید صدر پاکستان و چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد ضیاء الحق کی 32 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی،تاہم کورونا وباء اور ایس او پیز کی بناء پر اس دفعہ مرکزی تقریب کا انعقاد نہیں ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا شہداء بہاولپور کی برسی کے موقع پر صرف مزار پر پارٹی کے مرکزی عہدیدار اور خاندان کے افراد دعا کرینگے جبکہ پارٹی اور ضیاء الحق شہید فاونڈیشن کے عہدیداران اور کارکنان ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔

برسی

مزید :

صفحہ اول -