عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے،پاک،سعودیہ غلط فہمیاں دور ہوگئیں:شیخ رشید

عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے،پاک،سعودیہ غلط فہمیاں دور ہوگئیں:شیخ رشید

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہوچکی ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سعودی عرب جائیں گے جو تھوڑا  فرق رہ گیا تھا وہ بھی دور ہو جائے گا۔سعودی عرب سے اچھی خبریں آئیں گی، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ مریم نواز کی نیب پیشی پر پورے پاکستان سے پتھراؤ گروپ لایا گیا، مریم نوازاب شہباز شریف کو وہاں تک پہنچانا چاہتی ہیں جہاں نواز شریف کو پہنچایا ہے، اس کا مقصد اپنے کیس سے توجہ ہٹانے کے اور کچھ نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان جاگتے رہیں، ان کوصرف این آر او چاہیے، اے پی سی کی تاریخ ہی نہیں آکر دے رہی، اپوزیشن اپنے کیسزسے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی اپوزیشن کے ہاتھوں استعمال ہوچکے ہیں، اپوزیشن کوئی تحریک نہیں چلارہی لہٰذا عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔اس سے قبل لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ابھی تو عثمان بزدار سے کوائف مانگے گئے ہیں، ابھی اْن پر الزام نہیں لگا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے، عمران خان کے 3 سال مکمل ہونے تک ملک معاشی طورپر مضبوط ہوجائیگا۔ 

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -