وفاقی حکومت کا ستمبر سے بزرگوں کو گھرپر پنشن پہنچانے کا اعلان

  وفاقی حکومت کا ستمبر سے بزرگوں کو گھرپر پنشن پہنچانے کا اعلان

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی اور نجی بینک میں پنشن براہ راست آئیگی۔کھیوڑہ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے دفتر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری کا کہنا تھا دو سال کے اندر پنشن ساڑھے 8 ہزارروپے کردی، ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، پہلی ستمبرسے بزرگوں کوگھرپرجاکرپنشن دیں گے اور نجی بینک میں آپ کی پنشن براہ راست آئیگی۔پنشن پرآپ کو کریڈٹ کارڈ ملے گا، قرض کی سہولت ملے گی۔ ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، پچھلے تین مہینوں میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے۔ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، ہروہ شخص جوکام کرتا ہے، ای او بی آئی کا حقدار ہوگا جس میں فری لانس جرنلسٹ، کھیتوں میں کام کرنیوالی خواتین بھی شامل ہوں گی، اس کے علاوہ آپ خود کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرسکیں گے۔تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم کی پالیسی میں مزدور اور غریب شامل ہوتے ہیں، ہم نے الیکشن میں جو وعدے کیے، وہ پورے کر رہے ہیں، عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں۔

پنشن اعلان

مزید :

صفحہ اول -