ساہیوال پاورمنصوبے پر کام کیلئے 151چینی ملازمین پاکستان پہنچ گئے 

    ساہیوال پاورمنصوبے پر کام کیلئے 151چینی ملازمین پاکستان پہنچ گئے 

  

 اسلام آباد (آ ئی این پی) چین کے صوبہ شیڈونگ سے چین ہوانینگ گروپ (سی ایچ این جی)کے 151چینی ٹیکنیشن ساہیوال پاور اسٹیشن پر کام کرنے کیلئے پاکستان واپس آ گئے۔ حال ہی میں ساہیوال پاور اسٹیشن کور ونااور آب و ہوا دونوں کے دبا ومیں رہا ہے جبکہ ساہیوال منصوبے کے دو یونٹوں کو ستمبر میں بڑے پیمانے پر مرمت کیلئے روکنا تھا جس کیلئے چینی پیشہ ور تکنیکی ماہرین کی اشد ضرورت تھی۔  منصوبے کے انچارج نے کہا کہ سی ایچ این جی کا سب سے اہم فرض ساہیوال منصوبے کے مستحکم عمل کو یقینی بنانا اور پاکستانی عوام کی بجلی کی طلب کو پورا کرنا ہے۔ منیجر نے کہا سارا عملہ سفر سے 72گھنٹے پہلے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ پاس کر چکا ہے۔ لاہور پہنچنے کے بعد تمام 151اہلکار اور ان کا سامان ڈس انفیکشن کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال پاور اسٹیشن سی پیک کے تحت پہلا بڑے پیمانے پر کلین کول پاور پروجیکٹ  ہے۔ 

چینی عملہ

مزید :

صفحہ اول -