جے ڈی ڈبلیو ملز کی یوٹیلٹی سٹورز کو 67روپے  فی کلو قیمت پر 20ہزار ٹن چینی کی فراہمی مکمل 

    جے ڈی ڈبلیو ملز کی یوٹیلٹی سٹورز کو 67روپے  فی کلو قیمت پر 20ہزار ٹن چینی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور چینی کیس میں نامزد جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو 67 روپے رعایتی چینی دینے کا وعدہ پورا کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہے کہ جے ڈی ڈبلیو ملز نے یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے فی کلو کے رعایتی نرخ پر 20 ہزار ٹن چینی کی فراہمی مکمل کر لی ہے۔جہانگیر ترنی نے مزید لکھا کہ اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 90 روپے فی کلو ہے،الحمد للہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹی وی پروگرام میں عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔
چینی فراہمی 

مزید :

صفحہ اول -