پاکستان کو تنہا چھوڑا نہ چھوڑینگے،سعودی سفیر کی راحیل شریف سے ملاقات، یقین دہانی

پاکستان کو تنہا چھوڑا نہ چھوڑینگے،سعودی سفیر کی راحیل شریف سے ملاقات، یقین ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر سے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا کہ جنرل (ر)راحیل شریف اور سعودی سفیر نواف المالکی کے درمیان بہترین ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان اچھے ماحول میں کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر

مزید :

صفحہ اول -