کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں کمی،پی آئی اے نے نئی ہدایات جاری کردیں
کراچی(این این آئی)کورونا وبا میں بہتری کے بعد پی آئی اے نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔کورونا میں کمی کے باعث فضائی عملے کو حفاظتی کٹس کی فراہمی بند کر دی گئی ہیں۔پائلٹس اور فضائی میزبانوں کوصرف سرجیکل ماسک فراہم کئے جائیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہر پرواز پرصرف 3پی پی ای کٹس بیمار مسافروں کیلئے فراہم کی جائیں،کٹس کیساتھ این 95ماسک،چشمے اور گلوز بھی فراہم کئے جائیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ کورونا میں بہتری کے بعد پی پی ای کٹس کی فراہمی روکی گئی جبکہ تمام ائیرپورٹس پرکورونا صورتحال کے پیش نظر سخت ایس او پیز پر عمل جاری ہے۔
پی آئی اے