ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا،پنجاب میں کورونا کی نئی لہر آ سکتی ہے،محکمہ صحت کے اضلاع کی انتظامیہ کو خطوط

      ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا،پنجاب میں کورونا کی نئی لہر آ سکتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جاوید اقبال)کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کی دھجیاں اڑائے جانے کی شکایات سامنے آگئیں، محکمہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔عوام کی غیرسنجیدگی اور سرکاری اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی شکایات کے خلاف محکمہ صحت نے  ہاتھ کھڑے کر دیئے پنجاب میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیاہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت نے حکومت کو خبردار کر دیاہے محکمہ صحت نے اس ضمن میں تمام اضلاع کی  انتظامیہ اور متعلقہ پولیس افسران کو خط لکھ دیا ہے جس میں کرونا وائرس کے دوبارہ حملہ آور ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں متعلقہ پولیس اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کرونا وائرس کے ایس او پی پر عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں اور عوام بھی لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا عوامی مقامات پر شہری بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیں۔ بے احتیاطی سے کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپرواہی کے پوری قوم کو نتائج دوبارہ بھگتنے  پڑ سکتے ہیں اس حوالے سے حکومت پنجاب سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کو متحرک کیا جائے اور اس عمل کو یقینی بنایا جائے کہ متعلقہ محکمے جن کو کرونا ایس او پیز پر  عملدرآمد کا ٹاسک دیا گیا ہے وہ مک مکا سے گریز کریں اور کاروائی کریں خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خطرہ ابھی موجود ہے اور سرکاری ادارے اور عوام دونوں ایک پیج پر آ کر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے 
کورونا خدشہ

مزید :

صفحہ اول -