وزیراعظم نے کراچی ایشو کا آئینی و قانونی حل تلاش کرنے کا ٹاسک فروغ نسیم کو دیدیا

  وزیراعظم نے کراچی ایشو کا آئینی و قانونی حل تلاش کرنے کا ٹاسک فروغ نسیم کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد آئینی و قانونی حل تلاش کیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم نے چند آئینی آپشنز پیش کئے تھے، کراچی سے متعلق آئینی و قانونی آپشنز کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت قانون میں کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہاتھا کہ کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے، اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوگا۔ وفاق کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کہ کیا اقدامات ہو سکتے ہیں۔
ٹاسک

مزید :

صفحہ اول -