وزیراعظم کی وزارت میری ٹائم کو مبارکباد امتحان،سرخرو ہونگے،علی زیدی

وزیراعظم کی وزارت میری ٹائم کو مبارکباد امتحان،سرخرو ہونگے،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی حوصلہ افزائی وزارت بحری امور کے لیے عاجزی کا لمحہ ہے، خدا کے فضل و احسان سے ہم امتحان میں سرخرو ہوں گے۔ پاکستان کوغیرمعمولی صلاحیتوں سے مستفید کرنے کے فرائض انجام دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی کو حتمی شکل دینے پر وزارت میری ٹائم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی کے باعث قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگارکے مواقع نکلیں گے۔ 
مبارکباد،امتحان

مزید :

صفحہ اول -