بھارتی نام نہاد جمہوریت کودنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے،علی امین گنڈا پور

بھارتی نام نہاد جمہوریت کودنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے،علی امین گنڈا پور

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہاہے کہ کشمیری پوری دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کو بے نقاب کریں گے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا نے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاکھوں کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے بھارت کس منہ سے یوم آزادی منا رہا ہے، نرندر مودی آر ایس ایس کے ہندو انہتا پسند ایجنڈے پر گامزن ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بھارت پچھلی سات دہایوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔ بھارت کشمیر سے متعلق تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی دھجیاں آڑا رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیرجانبدار اداروں اور میڈیا کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔

علی امین گنڈاپور

مزید :

صفحہ اول -