مرید عباس قتل، ملزم عادل کیخلاف مقدمہ جوڈیشل کمپلیکس منتقل
کراچی(این این آئی)نجی چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ بھی جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا حکم دے دیاہے۔ہفتہ کوکراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سماعت کے دوران ملزم کے خلاف مقدمہ جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے مقدمہ منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔عادل زمان کے پستول سے ملزم عاطف زمان نے مرید عباس کو قتل کیا تھا، ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مرید عباس قتل