سعودی عرب کیساتھ تعلقات چٹان کی طرح مضبوط،پاکستانیوں کیلئے قابل فخر:چودھری سرور

سعودی عرب کیساتھ تعلقات چٹان کی طرح مضبوط،پاکستانیوں کیلئے قابل فخر:چودھری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ سعودی اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔گورنر پنجاب سے گزشتہ روز پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔
چٹان کی طرح

مزید :

صفحہ آخر -