چیف جسٹس کے ریمارکس سندھ حکومت کی ناکامی کا بڑا ثبوت ہیں،خرم شیر زمان

چیف جسٹس کے ریمارکس سندھ حکومت کی ناکامی کا بڑا ثبوت ہیں،خرم شیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے ریمارکس سندھ حکومت کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس کے بعدسندھ حکومت کے وزراء کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے۔سندھ حکومت عوام کے پیسے سے مخصوص لوگوں کی پرورش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ”انصاف ہاوس“ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ نیب پر چیخنے والے پرچی والے چیئرمین اب چیف جسٹس کے ریمارکس پر اپنا منہ کھول کر دکھائیں۔سندھ حکومت عدالت کے سوا کوئی کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔ان کی نااہلی اور ناکامی کے قصے دنیا بھر میں گونج رہے ہیں۔
خرم شیر زمان

مزید :

صفحہ آخر -