وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی سرحد ہماچل پردیش میں ہوگی:صدر آزاد کشمیر

وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی سرحد ہماچل پردیش میں ہوگی:صدر آزاد کشمیر

  

 مظفرآباد (این این آئی)یوم آزادی کی تقریب سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جعلی نقشوں کے ذریعے کوہالہ اور آزاد پتن کو اپنی سرحد دیکھایا ہے لیکن وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی سرحد ہماچل پردیش میں ہو گی۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی اپنی تاریخ کے نازک ترین مرحلہ سے گزر رہی ہے اگر ہم نے اگلے دو تین سال میں بھارت کی جارحیت کے جواب میں فیصلہ کن اقدامات نہ کیے تو کشمیر تاریخ کی کتابوں میں پڑھنے کو تو ملے گا۔بھارت نے ہم پر جو جنگ مسلط کر دی ہے اُس کا مقابلہ کریں گے۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھی تقر یب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر سے آخری ہندوستانی فوجی کے انخلا تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی،ہندوستان کا یوم آزادی ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے لئے ''یوم سیاہ'' ہے،بھارت نے 73 سالوں سے اپنی فوجی طاقت کے ذریعے ریاست کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ بھارت کی جمہوریت کا پول دنیا پر کھل چکا ہے،کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے نہ رہے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عالمی طاقتوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ خطے کے اند پائیدار امن کے تمام راستے کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیں اس لئے حالات کی سنگینی کا احساس کریں اور کشمیری عوام کے ساتھ بین القوامی وعدوں کے مطابق انہیں بنیادی حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کریں۔

صدر آزاد کشمیر 

مزید :

صفحہ آخر -