عالم اسلام کو کفر کی یلغا رسے بچانا امت کی ذمہ داری ہے:سراج الحق

 عالم اسلام کو کفر کی یلغا رسے بچانا امت کی ذمہ داری ہے:سراج الحق

  

 لاہور(این این آئی)جماعت اسلامی آج (اتوار)کوملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منائے گی۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مذمت کے لیے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد ہوں گی۔ صوبائی، ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر مختلف پروگرامات ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق راولپنڈی لیاقت باغ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ دیگر شہروں میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت یوم احتجاج کے موقع پر مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت عالم اسلام کو کفر کی یلغار اور حملوں سے بچانا امت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، عالمی استعمار ی قوتوں نے عالم اسلام کے وسائل پر قبضہ کررکھا ہے،عالم اسلام کی زمینوں،معدنیات،تیل کی دولت اور سمندروں پر استعماری قوتوں کا قبضہ ہے،عالم اسلام کے ممالک پر اس نے اپنی مرضی کی قیادت مسلط کررکھی ہے،اس سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ امت کے اندر حقیقی وحدت ہو،اتحاد عالم اسلامی اس وقت امت کی اولین ضرورت ہے۔اس وقت فلسطین پر اسرائیل اور کشمیر پر ہندوستان نے قبضہ کررکھا ہے۔عالم اسلام کیلئے ضروری ہے کہ اپنے ان مسائل کے حل کیلئے متحد ہوں،اوآئی سی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور ان مسا ئل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔دنیا میں اس وقت پونے دو ارب مسلمان ہیں،ان کو ویٹو پاور کیوں حاصل نہیں ہے۔عالم اسلام کو ویٹو پاور کا حق ملنا چاہئے۔ عالم اسلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کی آ زادی کیلئے متحد ہوجائیں اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے اپنے مسائل خود حل کریں۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی آج ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منائے گی۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مذمت کے لیے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد ہوں گی۔ صو بائی، ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر مختلف پروگرامات ہوں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق راولپنڈی لیاقت باغ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ دیگر شہروں میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت یوم احتجاج کے موقع پر مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوگی۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -