پنجاب،سندھ،بلوچستان میں پولیو مہم کیلئے ایک لاکھ سے زائد ٹیمیں تشکیل

پنجاب،سندھ،بلوچستان میں پولیو مہم کیلئے ایک لاکھ سے زائد ٹیمیں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور،کراچی، کوئٹہ(جنرل رپورٹر،این این آئی)پنجاب اور سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا جبکہ بلوچستان میں کل سے مہم شروع ہوگی۔ لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت دیگر شہروں میں پولیو کا آغاز ہو گیا۔مہم کے لئے 41 ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،پولیو مہم 5 دن جاری رہے گی، انسداد پولیو پروگرام اضلاع میں ایک کروڑ 78 لاکھ بچوں کوویکسین پلائی جائے گی۔علاوہ ازیں راوی ٹاؤن کی حور فاطمہ کا ایک ماہ قبل پولیو سیمپل لیا گیا تھا۔جس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیو پروگرام کے مطابق لاہور میں رواں برس پولیو کے مثبت کیسز کی تعداد 2 ہوگئی، پنجاب بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 6 تک پہنچ گئی، حور فاطمہ کی طبیعت بہتر ہے، ویکسین کے باوجود ٹیسٹ مثبت آنا حیران کن ہے۔علاوہ ازیں ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 25اضلاع میں کل(پیر) سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائیگی جس میں 8ہزار سے زائد ٹیمیں کل 20لاکھ 98ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔دوسری طرف  سندھ میں پولیو کیلئے ایمرجنسی آپریشن سنٹر  نے 15 سے 21 اگست  تک صوبہ بھر میں اورل پولیو ویکسین او پی وی مہم کا آغاز کیا ہے۔ مہم کا انعقاد سندھ کے تمام 29 اضلاع میں ہوگا  جوکہ 5 سال سے کم عمر کے 9.2 ملین بچوں کی مجموعی ہدف ہے۔ صوبے میں کل 49781 پولیو ورکرز اور 8497 ایریا سپروائزر گھر گھر ویکسی نیشن کیلئے تعینات کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ کیا گیا ہے لہذا ہمیں بحیثیت قوم مل کر اپنے ملک سے اس اپاہج مرض کے خاتمے کا عزم کرنا ہوگا۔
پولیو مہم

مزید :

صفحہ آخر -