جدہ، سمندر میں یوم آزادی کاکیک کاٹا گیا پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرائے گئے

جدہ، سمندر میں یوم آزادی کاکیک کاٹا گیا پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرائے ...

  

جدہ (این این آئی)جدہ میں موجود پاکستانی ڈائیور یحییٰ اشفاق نے منفرد انداز میں یوم آزادی منایا ہے۔ڈائیور یحییٰ اشفاق جدہ میں بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب تین پاکستانی نوجوانوں عمرجان، حسن بخش اور فائز، دو سعودیوں اور ایک شامی کے ہمراہ زیرآب پاکستان او رسعودی عرب کے پرچم لہرائے اور کیک کاٹاپاکستان کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔پاکستانی اور سعودی نوجوانوں کے ساتھ سات برس کے چھوٹے بچے باسل نے بھی ڈائیو کرکے وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔تمام غوطہ غوروں نے اپنی اس کاوش کو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹر اور طبی عملے کے نام کیا ہے،تمام ڈائیورزنے فرنٹ لائن ورکرز کی کٹ پہن رکھی تھی۔

سمندر میں یوم آزادی

مزید :

صفحہ آخر -