نواب شاہ کے120سالہ بزرگ بغیر چشمے کے لکھتے اورپڑھتے ہیں 

نواب شاہ کے120سالہ بزرگ بغیر چشمے کے لکھتے اورپڑھتے ہیں 

  

نواب شاہ (این این آئی)34حج اور 45عمر ے کر نے والے 120سال کے ممتاز عالم دین اور بزرگ مفتی جلال الدین جمالی بغیر چشمے کے لکھتے، پڑھتے اور درس و تدریس میں مصروف رہتے ہیں۔ میڈیار پورٹ کے مطابق مفتی جلال الدین جمالی گاؤں شیر خان جمالی کے رہائشی ہیں اور یہ زندگی کی 120 بہاریں دیکھ چکے ہیں، انہوں نے 34 حج اور 45 عمرے کیے ہیں۔آپ مولاناعبیداللہ سندھی کے شاگرد رہ چکے ہیں اور آپ نے مولانا اشرف علی تھانوی اور دیگر نامور علماء کرام سے بھی فیض حاصل کیا ہے۔مفتی جلال الدین جمالی نے قرآن پاک اور بخاری شریف کے کچھ حصے کا ترجمہ اور دیگر کتابیں لکھیں جبکہ روزانہ خواتین اور مرد دوردراز سے آپ سے ملاقات اور دعا کرانے آتے ہیں۔

جلال الدین جمالی

مزید :

صفحہ آخر -