ٹورازم لائسنس کی سالانہ رینول فیس ایک سال کیلئے معاف کرنے کا فیصلہ

 ٹورازم لائسنس کی سالانہ رینول فیس ایک سال کیلئے معاف کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حکومت پنجاب کا ٹریول ٹریڈ کو ریلیف دینے کے لئے ٹورازم لائسنس کی سالانہ رینول فیس ایک سال کے لئے معاف کرنے کا فیصلہ۔ چیئرمین حج و عمرہ کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور الحاج جاوید اختر نے کورونا اور طویل لاک ڈاؤن اور ایئر لائنز اپریشن کی معطلی کو بنیاد بنا کر وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر مذہبی امور اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پروفیشنل ٹیکس، انکم ٹیکس، ایاٹا لائسنس فیس اور ٹورازم لائسنس فیس معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔ ٹورازم صوبوں کا مسئلہ ہے اس لئے چیمبر آف کامرس لاہور حج و عمرہ کمیٹی کے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹورازم کی سالانہ تجدید فیس معاف کرنے کی منظوری دی ہے جو رینول یس جمع کرا چکے ہیں ان کی فیس 2022ء میں ایڈجسٹ ہو گی۔ چیئرمین حج و عمرہ کمیٹی جاوید اختر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے اور ٹریول ایجنٹس کو مبارکباد دی ہے اور وزیراعظم سے ٹریول ٹریڈ کے بحران کے حل کے لئے تمام ٹیکسز ایک سال کے لئے معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیس معاف

مزید :

صفحہ آخر -