اوورسیز پاکستانیوں کا کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں اہم کردار، عدنان جاوید

   اوورسیز پاکستانیوں کا کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں اہم کردار، عدنان جاوید

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی پاکستان کا 74واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا،مرکزی تقریب پاکستا نی ہائی کمیشن پریٹوریا میں ہوئی،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،جس کے بعد ڈپٹی ہائی کمیشن عدنان جاوید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے،قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام ملکر وطن عزیز کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کرے گی،سادہ مگرپروقار تقریب میں کورونا وائرس کی وجہ سے اس مرتبہ پاکستانی کمیونٹی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا مگرہائی کمیشن پاکستان کے عملے اور افسران نے پرچم کشائی میں حصہ لیا اور بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب کو بارونق بنایا،ڈپٹی ہائی کمیشن عدنان جاوید نے کہا یوم آزادی کا دن ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں بلند مقام دلانے اور معاشی ترقی و خوشحالی کے علاوہ باوقار قوم بننے کا درس دیتا ہے،پاکستانی باصلاحیت قوم ہے جو ہر طرح کے چیلنجز سے نبرازما ہونے کا حوصلہ رکھتی ہے پاکستانی قوم نے ہر میدان میں خود کو منوایا ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھیں تاکہ ہم ملکر پاکستان کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کریں، اوورسیرز پاکستانیوں کا کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے بھارت کشمیریوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کو بھارت کے ظم و جبر سے نجات دلائے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔

 عدنان جاوید

مزید :

صفحہ آخر -