لندن، خاتون ٹیچر کو قتل کرنیوالے 17سالہ نوجوان کو عمر قید کی سزا

  لندن، خاتون ٹیچر کو قتل کرنیوالے 17سالہ نوجوان کو عمر قید کی سزا

  

لندن(این این آئی)خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے نوجوان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 17سالہ طالب علم روکی پرائس نے خاتون ٹیچر لنڈسے بیربیک کو قتل کرکے ان کی لاش کو قریبی قبرستان میں رکھ دیا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاتون کو قتل کیا جس کے بعد لاش کو وہیل بِن میں رکھ کر دفنانے سے پہلے قریبی قبرستان میں رکھ دیا تاہم ملزم کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔عدالت نے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر اسے 16 سال عمر قید کی سزا سنائی جب کہ فیصلہ سنانے والے جج کا کہنا تھا کہ کیس میں بداخلاقی کا کوئی ثبوت نہیں اور بظاہر قتل کے مقاصد بھی پتا نہیں چلے کہ ملزم نے کیوں خاتون کو قتل کیا، اس بارے میں صرف ملزم ہی جانتا ہے، یہ مکمل طور پر قتل کی ایک عجیب واردات ہے۔ملزم نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ اس کا قتل سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ایک نامعلوم شخص نے اسے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے پیسوں کی پیشکش کی تھی جس پر اس نے یہ عمل کیا تاہم عدالت نے ملزم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے مجرم قرار دے دیا۔

سزا

مزید :

صفحہ آخر -