حکومت فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے اڑھائی ارب خرچ کریگی

حکومت فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے اڑھائی ارب خرچ کریگی

  

کراچی(این این آئی)حکومت نے ملک میں زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے فصلوں کو بیماریوں سے بچانے اور فی ہیکٹرز پیداوار میں اضافہ کیلئے اڑھائی ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے آئندہ تین سال کے دوران فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ریگولیشن آف پلانٹس، درآمدات،برآمدات کا ضابطہ،کیڑے مار دواؤں کی رجسٹریشن، فصلوں کا موثر تحفظ اور متعلقہ خدمات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹڈی دل کا خاتمہ اور فصلوں کا موثر تحفظ کیاجائے گا۔ اس پروگرام کے تحت پہلے مالی سال 2020-21کے دوران 1ارب 48کروڑ روپے۔دوسرے مالی سال 2021-22کے د وران 51کروڑ 71لاکھ روپے اورتیسرے مالی سال 2022-23کے دوران 53کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔

پیداوار

مزید :

صفحہ آخر -