پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا
لاہور(این این آئی)پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روکدیا،اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر طلبا ء کو آن لائن پڑھانے کے پاپند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر اساتذہ کوگھروں میں بیٹھ کر طلبا کو آن لائن کلاسز پڑھانے کے پاپند بنایا ہے۔ رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات موصول ہونے پر ایسا کیا جارہا ہے جب تک اور احکامات نہیں ملتے تب تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔ رجسٹرار ہائیر ایجوکیشن نے کہاکہ اساتذہ اپنے شعبہ جات میں بیٹھ کر آن لائن کلاسز نہیں پڑھا سکتے، رجسٹرار شعبہ جات کے سربراہان صرف داخلوں کی تیاری کیلئے چند اساتذہ کو ڈیوٹی پر بلا سکتے ہیں، کمیشن اور حکومت کی جانب سے آئندہ ہدایات تک مذکورہ احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔
پنجاب یونیورسٹی