پروفیسر حافظ محمد سعید اورپروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی سمیت دیگر  رہنما ایک اور مقدمہ میں طلب

 پروفیسر حافظ محمد سعید اورپروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی سمیت دیگر  رہنما ایک ...

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت کی گردی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اورپروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی سمیت دیگر رہنماؤں کو ایک اور مقدمہ میں طلب کر لیا،اے ٹی سی کورٹ نمبر 2 کے جج محمد اقبال نے ملزموں کو22 اگست کو طلب کیاہے،مقدمہ میں پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد پروفیسر ظفر اقبال اورمحمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو نامزد کیا گیا ہے،ملزموں کے خلاف مقدمہ 32/19 درج ہے،یادرہے کہ پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کو گیارہ، گیارہ سال کی سزا سنا چکی ہے،پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی اور حافظ عبدالسلام کو ایک، ایک سال اوریحییٰ مجاہد کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

طلبی

مزید :

صفحہ آخر -