اداکارہ صبا قمر اور گلوکاربلال سعید کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور 

 اداکارہ صبا قمر اور گلوکاربلال سعید کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکاربلال سعید کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر تے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیاہے،عدالت نے ملزموں صبا قمر اور بلال سعید کو 50،50ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیاہے،ایڈیشنل سیشن جج وسیم اختر نے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ انہیں بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،مقدمہ 17 دن کی تاخیر سے درج کیا گیا اور تمام الزامات بے بنیا ہیں، عبوری ضمانت منظور کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی فرحت منظور چانڈیو نے ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی،عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے 25 اگست تک تھانہ اکبری گیٹ پولیس سے مقدمہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 ضمانت منظور 

مزید :

صفحہ آخر -