بلاول کی بی آر ٹی میں عوام چھتوں پر سفر کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ
کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں کئی سالوں سے چلنے والی بسوں میں سفر کیا۔ اس موقعہ پر حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی میں چلنے والی بسیں بلاول کی بی آر ٹی سروس ہے جس میں پچاس پچاس سال پرانی بوسیدہ بسیں چل رہی ہیں۔وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کی بات کرتی ہو تو پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت گزشتہ بارہ سالوں سے ہے وعدے تو کئے گئے کہ ہزاروں بسیں کراچی کی سڑکوں پر لارہے ہیں لیکن بارہ سالوں میں بارہ بسیں بھی نہیں چلائی گئی ہیں، پانچ سال قبل شروع ہونے تین کلومیٹر کا اورنج لائن کا منصوبہ بھی سندھ حکومت نے ابھی تک مکمل نہیں کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ترقی اولین بنیادوں پر چاہتی ہے۔
حلیم عادل