پنجاب حکومت کا پناہ گاہوں کا انتظام چلانے کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پناہ گاہوں کا انتظام چلانے کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے شہر میں بے سہارا لوگوں کے لئے بنائی جانے والی پناہ گاہوں کا انتظام چلانے کے لئے بھی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بے سہارا افراد کو عارضی چھت کہ فراہمی کے لئے پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں جن کے انتظامات کی ذمہ داری متعلقہ ڈپٹی کمشنرز پر ہے لیکن وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے پناہ گاہوں کے حالیہ دوروں کے دوران انتظامات کے متعلق کوتاہیاں سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعلی پنجاب نے پناہ گاہوں کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پناہ گاہ اتھارٹی بنانے کی تجویز تیار کر لی ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید عارضی پناہ گاہیں بنانے کی تجویزتیار کی گئی ہے۔
اتھارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -