2سالمیں گڈ گورننس اور فلاحی منصوبوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے:ترجمان پنجاب حکومت
لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے دو سالوں میں گڈ گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کارکردگی کے میدان میں ماضی کے نام نہاد خادم اعلیٰ کو پچھاڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہے۔ علاوہ ازیں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا گیا اور پاکستانیوں نے یوم سیاہ کے ذریعے بھارت کے ”سیاہ چہرے“کو پوری دنیا میں اجاگر کیا۔بھارت خطے کا چوہدری بننے کی دیرینہ خواہش رکھتا ہے جو کبھی پوری نہیں ہو گی۔ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
مسرت جمشید