جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ  کا جائیداد کیلئے دعوی دائر

جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ  کا جائیداد کیلئے دعوی دائر

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعوی دائر کر دیاہے۔سندھ ہائی کورٹ نے جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ کی درخواست پر 2 ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔عدالت ِ عالیہ نے  اپنے حکم میں کہا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقلی نہیں ہو سکے گی۔واضح رہے کہ دعوی اسلام آباد کی رہائشی رضیہ مظفر کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009 کو شادی ہوئی تھی۔درخواست گزار رضیہ مظفرنے کہاکہ جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں۔

جنید جمشید اہلیہ

مزید :

صفحہ آخر -