بھارت افواج پاکستان کی حربی صلاحیت و پیشہ وارانہ مہارت جانتا ہے:وزیر داخلہ
شیخوپورہ(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے کسی کو ملکی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، دفاع پا کستان کی خاطر مربوط اقدامات اٹھائے ہیں، بھارت ا فواج پاکستان کی حربی صلاحیت و فوجی جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت سے آگاہ ہے جبکہ قوم کا جذبہ قربانی بھی مثل ہے، ایسے ملک کو کوئی کسی محاذ پر شکست نہیں دے سکتا جس کی سپاہ سینہ سپر اور پوری قوم وطن کی خاطرکسی طرح کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا جذبہ رکھتی ہو۔گزشتہ روزیہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت و تحفظ کیلئے اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔کراچی سے پشاور تک پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہے پاکستان کی آزادی کیلئے شہادتیں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وطن عزیز کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشیں کی جارہی ہیں جن کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومت ملکی سلامتی و ترقی یقینی بنانے کی سر توڑ جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کونقصان پہنچانے والے ہمیشہ ناکام ہوئے ان کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر دفاع