کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(این این آئی) کراچی پولیس نے ملزمان کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ای ٹیگنگ سے متعلق تجاویز تیار کرلیں۔ای ٹیگنگ کا مقصد ملزمان پر جدید طریقے سے نظر رکھنا ہے۔الیکٹرونک چپ اسٹریٹ کرمنلز اور خواتین ملزمان کو لگائی جائیگی۔منشیات فروش اور6ماہ تک سزا یافتہ ملزمان کو بھی چپ لگائی جاسکے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق الیکٹرونک ٹریکنگ سے ملزمان کی نقل وحرکت پر نظر رہیگی،ضمانت پر رہا ملزمان کو بھی الیکٹرونک ڈیوائس لگائی جائے گی۔الیکٹرونک مانیٹرنگ سے ملزمان کی بار بار گرفتاری سے بچا جا سکے گا۔خیال رہے کہ سندھ حکومت کی منظوری کے بعد ملزمان کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کا عمل شروع ہوگا۔پولیس کی جانب سے یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں کے بعد کیا گیاہے۔

الیکٹرانک مانیٹرنگ

مزید :

صفحہ آخر -