ایس این جی پی ایل شیئر ہولڈرزکیلئے 35 فیصد منافع کی منظوری 

ایس این جی پی ایل شیئر ہولڈرزکیلئے 35 فیصد منافع کی منظوری 

  

لاہور (پ ر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے 55  ویں سالانہ  اجلاس عام کے دوران، کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے مالی سال 2018-19کے لئے کمپنی کے سالانہ گوشوراجات کیلئے  7076 ملین روپے بعداز محاصل منافع کو منظور کر لیا جو کہ فی حصہ منافع   11.16روپے ہے۔ اِس اجلاس میں 30 ستمبر، 2018 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے مالی سال2018-19میں پہلے ہی اداشدہ 1.5 روپے فی  حصہ کے عبوری منافع سمیت شیئر ہولڈرز نے 3.5روپے  فی حصہ منافع کو بھی ایس این جی پی ایل کے بورڈآف ڈائریکٹرز کی سفارشات کے مطابق  منظور کر لیا۔مزیدبراں کمپنی کے شیئرہولڈرز نے چارٹرڈ اکاوئنٹنٹس میسرز ڈیلوئٹ یوسف عادل کو مالی سال 2019-20کیلئے آیڈیٹرز بھی مقرر کر دیا  ہے  جبکہ شیئر ہولڈرز کو مطلع کیا گیاہے کہ آئندہ سالوں میں متعدد معاشی، مالی چیلنجوں اور متعدد مشکلات کے باوجود، ایس این جی پی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہنمائی میں اور انتظامیہ اور عملے کی مستقل کوششوں سے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔ایک تفصیلی انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد تجاویز پیش کی گئیں اور شیئر ہولڈرزکے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے گئے۔چیئر پرسن، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بورڈ کے ممبران، انتظامیہ، عملہ اور خاص طور پر وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ان کی مستقل مدد اور رہنمائی کے لئے کی جانے والی قابل ستائش کاوشوں کا اعتراف کیا۔

مزید :

کامرس -