محرم الحرام: ڈیرہ میں امن کمیٹی کا اجلاس‘ انتظامات کا جائزہ 

محرم الحرام: ڈیرہ میں امن کمیٹی کا اجلاس‘ انتظامات کا جائزہ 

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر) کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل امن کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے خصوصی شرکت کی۔کمشنر ساجد ظفر ڈال،آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اختر فاروق،چیئرمین بیت المال کمیٹی محمد حسین نیازی اور (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

امن کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔لیہ سے ایم این اے ملک نیاز احمد جھکڑ،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ذوالفقار علی کھرل،انجینئر امجد شعیب ترین، اظفر ضیاء، ڈی پی اوز اور امن کمیٹی کے اراکین نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی بے حرمتی پر متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کو ملکر فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر ہرگز رعایت نہ دی جائے۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ محرم کے جلوس اور مجالس کو فرنٹ پر لیڈ کریں گے۔محرم الحرام حرمت اور قربانیوں کا مہینہ ہے۔ یہ ماہ صبرتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ملک میں محرم الحرام کے دوران بھی امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے محراب و منبر سے بات کی جائے۔کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال اور آر پی او عمران احمر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کا مواد شیئر کرنے والا بھی اتنا ذمہ دار ہے جتنا بھیجنے والا،کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی اور سہولیات کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملکر محرم الحرام کے قواعد و ضوابط پر عمل کرایا جائیگا۔ 

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -