وہاڑی: محرم الحرام میں 252 سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ 

وہاڑی: محرم الحرام میں 252 سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ 

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین نے امن،سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 مکمل کئے جائیں تمام محکمے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں تاکہ محرم الحرام میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ایمر جنسی میں بروقت اقدامات کے ذریعے صورتحال پر قابو پا یا جا سکے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ/ڈیزاسسٹرمینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی ریونیو محمد فارو ق ڈوگر،اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب، اے سی میلسی عبدالرزاق ڈوگر، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر 1122انجینئر دانش خلیل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاضل، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم، سی او بلدیہ وہاڑی و تحصیل کونسل نعمان ناصر شاہ اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں 128جلوس اور311مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے امام بارگاہوں اور روٹس کے راستوں کی صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت اور لائٹس کو یقینی بنایا جائے تمام داخلی و خارجی راستوں پر252 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ان کیمروں کے ذریعے کنٹرول رومز ڈی سی آفس وہاڑی اور ملتان، لاہور میں بھی لائیو د یکھا جا سکے گااہم جلوسوں کی مکمل لائیو کوریج کی جائے گی تما م جلوسوں اور مجالس کی ویڈ یو کوریج کو ریکارڈ کیا جائے گا مجالس کے منتظمین کے ذمہ ویڈیو کوریج ہوگی جو ویڈ یو کوریج نہیں کرے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں مرکزی کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے تحصیل کی سطح پر اے سی آفسز اور میونسپل کمیٹیز میں بھی کنٹرول روم بنائے جا ئیں گے کنٹرول روم میں تمام محکموں کے فوکل پرسن موجود ہوں گے کنٹرول روم کے ذریعے 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ شر پسند عناصر اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے پولیس اہلکار جلوسوں کے ساتھ ہوں گے ڈرون کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی محرم الحرام میں سیکیورٹی کی فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ضلع بھر میں پولیس افسران اور ملازمین بہترین انداز سے اپنی ڈیوٹیاں دیں گے اور تمام جلوسوں اور مجالس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تمام محکمے کے ساتھ بہترین کوارڈینشن کیا جائے گا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے محرم الحرام میں امن کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے 6علماء کی ضلع وہاڑی میں داخلہ پر پابندی لگا دی اور 3علماء کی زبا ن بندی کر دی  پابندی لگائے جا نے والوں میں مولانا عالم طارق ضلع ساہیوال، مولانا عثمان ضیاء الرحمن فاروقی ضلع فیصل آباد،مولانا غضنفر عباس ضلع بہاولپور،مولانا محمد آصف راشدی ضلع لاہور، ذاکر محمد علی حسین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، جعفر حسین جتوئی ضلع شیخو پورہ سے شامل ہیں پابندی لگائے جانے والے علماء کے وہاڑی داخلے پر نقص امن کا خطرہ تھا حکم نامہ فوری طور پر 2ماہ محرم اور صفر کیلئے نافذ العمل ہو گا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ضلع وہاڑی کے 3علماء پر 2ماہ کیلئے زبان بندی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے مشتاق احمد ساقی چاہ پنچے والا تحصیل میلسی، مولانا جمشید اقبال گجر کالونی خانیوال روڈ وہاڑی، محمد افضل حسینی چک نمبر 128ڈبلیو بی تحصیل میلسی پر 2ماہ محرم اور صفر میں تقاریر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ پابندی امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر عائد کی گئی ہے شعلہ بیاں مقررین سے لوگوں کے درمیان نفرت پھیلنے کا خطرہ ہے امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کا تحفظ کرنا اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کر نے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں لاری اڈا وہاڑی میں مسافروں کی خوبصورت اور آرام دہ  ویٹنگ شیڈ تیا ر کیا جا رہاہے تاکہ مسافر آرام و سکون کیساتھ بیٹھ سکیں کی ا ور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سا منا نہ کرنا پڑے شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے کہا کہ عوامی مسائل حل کر نے کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے عوامی مسائل کو با قاعدگی سے سنا جا رہا ہے عوام کے مسائل کو حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے افسران عوامی مسائل کو جلد از جلد نمٹائیں تاکہ عوام کے مشکلات کم ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر وہا ڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کی خصوصی ہدایت پرگزشتہ رات 14 اگست 2020 کو یوم آزادی کے جشن کو دو بالا کرنے کرنے کیلئے رات 8 بجے وی چوک میں آتشبازی کا رنگارنگ، خوبصورت اور دیدہ زیب مظاہرہ کیا گیا۔ آتشبازی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فیصلہ / کیمرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -