پی ایم اے الیکشن‘ سابقہ باڈی تحلیل‘ 3700 ڈاکٹرز کی رجسٹریشن مکمل 

پی ایم اے الیکشن‘ سابقہ باڈی تحلیل‘ 3700 ڈاکٹرز کی رجسٹریشن مکمل 

  

ملتان (وقا ئع نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے حتمی ووٹر لسٹ جاری ہوگئی،سابقہ باڈی تحلیل کر دی گئی،تیس سال بعد تاریخ میں پہلی بار پی ایم اے کے انتخابات 2 سال کی مدت پوری ہونے پر کروانے کیلئے میدان تیار،عہدیدران کی پریس کانفرنس،دو سالہ کارکردگی پیش کی تفصیل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر عمران رفیق، ڈاکٹر امجد باری، ڈاکٹر فرحان خان، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 ڈاکٹر وقار نیازی، ڈاکٹر ثمر احمد، ڈاکٹر آصف نیازی،  ڈاکٹر محمد مسعود، ڈاکٹر عمیر اشرف، ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹر وسیم یوسفی، ڈاکٹر سعید احمد ڈاکٹر نوید بزدار نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کہ 15 اگست 2018 کو ہائی کورٹ ملتان بنچ کے حکم پر 8 سال بعد سیکرٹری صحت نے الیکشن کمشنر مقرر کر کے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد کرایا، جس میں ضلع ملتان کے ڈاکٹر کمیونٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یو ڈی ایف کے تمام پینل کو  بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، الیکشن کمیشن میں کئے ہوئے وعدے کے مطابق 16 اگست 2018 کو حلف لینے کے بعد تمام کابینہ نے یہ فیصلہ کیا کہ 1991ء میں بنائے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے آئین میں بنیادی تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ ہر 2 سال بعد ڈاکٹر کمیونٹی سے اعتماد حاصل کرکے ہی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکے، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اور اپنے حلف کے مطابق جنرل باڈی میٹنگ کے ذریعے 29 اگست 2019 کو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے آئین میں تقریبا 28 سال بعد بنیادی تبدیلیوں کی متفقہ منظوری کی گئی، جس میں سنٹر فیکلٹی کی اپ گریڈیشن اور پرموشن، ہاؤس آفیسر اور پی جی آرز کی میرٹ پر بھرتی،ڈاکٹرز ہاسٹل کی کی تزئین و آرائش، ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف بھرپور جدوجہد،سیکیورٹی بل کے بارے میں بھرپور موقف،پرائمری اور سیکنڈری کے ڈاکٹروں کی عزت نفس کی بحالی،ہسپتالوں میں بیوروکریسی اور سیاسی عناصر کی مداخلت پر آواز،این آئی ڈی کا نشتر یونیورسٹی سے الحاق،نشتر ٹو اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ اور ایم آئی سی کی ایکسٹینشن،کرونا وبا کے دوران ڈاکٹروں کی حفاظت اور حوصلہ بڑھانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ملتان کے ڈاکٹروں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو حل کرانے کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوشش کی گئی، یو ڈی ایف کے جمہوری منشور کے مطابق آج سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے نام ہم میں سے کوئی استعمال نہیں کرے گا یو ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کو جاری رکھیں گے، دو سال پورے ہونے کے بعد کوئی بھی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا نام استعمال نہیں کر سکے گا 1990 سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن کسی نہ کسی صورت میں  2 کی بجائے 5 سال بعد ہوتے رہے لیکن اب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کی کابینہ اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق تیس سال بعد تاریخ میں پہلی بار آج 2 سال پورے ہونے کے بعد 15 اگست 2020 کو ہم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہیں. ایگزیکٹو کمیٹی نے بھاری اکثریت سے ڈاکٹر فہیم اختر لابر ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال کو پی ایم اے ملتان الیکشن 2020 سے 2022 کے لیے چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا ہے، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے تقریبا 3700 ڈاکٹرز کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے آج سے تمام ووٹر لسٹ اور ریکارڈ الیکشن کمشنر کے حوالے کر دیا جائے گا جو آئین کے مطابق وقت پر الیکشن کرائیں گے اپنی 2 سالہ مدت میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے ڈاکٹر اور مریضوں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر توانا آواز بلند کی ہے###

مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -