اساتذہ کی عزت ہم سب پر فرض‘ صوبائی وزیر جہانزیب کھچی

  اساتذہ کی عزت ہم سب پر فرض‘ صوبائی وزیر جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ استاد قوم کے معمار ہیں اور ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 نے ایک تقریب میں ماہر تعلیم ہاکس سکولز سسٹم کے چیف ایگزیکٹو سید اظہر عباس بخاری کو بہترین تعلیمی خدمات پر شیلڈ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بہترین استاد ہی بہترین طالبعلم پیدا کرتے ہیں ان ہی کی کوششوں سے ملک میں نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے اس موقع پر ایم این اے اورنگزیب خان کھچی، اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق ڈوگر، چیف آفیسر بلدیہ چوہدری اکرم واہلہ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد سمیت سول سوسائٹی کے ممبران بھی موجود تھی۔
کھچی