جنوبی پنجاب:بڑی مقدار میں ناقص دودھ‘ سبزیاں‘اچاراورسویاں برآمد 

       جنوبی پنجاب:بڑی مقدار میں ناقص دودھ‘ سبزیاں‘اچاراورسویاں برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں بڑی مقدار میں ناقص دودھ‘ سبزیاں‘اچار‘ پاپڑ اور سویاں برآمد‘فوڈ اتھارٹی نے اچار فیکٹری سمیت 3پروڈکشن یونٹ سیل‘14کو جرمانے اور 97کو نوٹس جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے رحیم یار خان میں واقع شمس سویاں فیکٹر ی،حافظ سویاں،پاپڑ فیکٹری کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، پروڈکشن ایریا میں واشروم ہونے‘پروسیسنگ ایریا میں بدبودار پانی کھڑا ہونے‘زنگ آلود مشینری کا استعمال کرنے پر سویاں فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں تاج محل مکس اچار(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 کو انتہائی ناقص صفائی،پھپھوندی لگا اچارکی سٹوریج کرنے، خوراک کی تیاری میں زنگ آلود مشینری کااستعمال کرنے،پروڈکشن ایریامیں واشروم موجودہونے پر اچارفیکٹری کو سیل کیاگیا۔مزید براں بہاولپور میں 123 فوڈ یونٹس کو چیک کیا گیا اور خوراک کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے 97 فوڈ یونٹس کو بہتری نوٹسز جاری کیے گئے۔دوران کاروائی بہاولپور میں 14 فوڈ یونٹس کو صفائی کی ابتر صورتحال پر 89,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
برآمد