ہر پٹرول پمپ‘ پولٹری شیڈ1000 پودے لگانے کا پابند‘ کمشنر کو بریفنگ

ہر پٹرول پمپ‘ پولٹری شیڈ1000 پودے لگانے کا پابند‘ کمشنر کو بریفنگ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویثرن شان الحق نے ماحولیاتی کمیٹی سے بریفنگ لیتے ہوئے ڈویژن کے 242 کیسز کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وڑن کے مطابق پاکستان کو کلین گرین بنانا ہے۔ہر پیٹرول پمپ،پولٹری شیڈ 1000 (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

پودے لگانے کا پابند ہوگا۔ماحولیاتی کمیٹی تمام پودے مختلف مقامات،تعلیمی اداروں میں لگوانے کی ذمہ دار ہوگی۔کیسز کی منظوری سے 5000 لوگوں کو روزگار میسر ہو پائے گا۔ کمشنر شان الحق نے واضح کیاتمام پراجیکٹس کے ساتھ ماحولیاتی رپورٹ لف کی جائے۔ ادھوری دستاویزات پر کسی کو این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال۔ ڈاکٹر طاہر عمران قریشی بھی موجود تھے۔

پابند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -