پاکستان بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن‘ خاور علی شاہ 

  پاکستان بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن‘ خاور علی شاہ 

  

کبیروالا(نامہ نگار) کرونا وائرس کا خطرہ موجود ہے،عوام ”ایس او پیز“ کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں،حکومتی پالیسیوں،موثر اقدامات اور بہتر حکمت عملی(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 سے پاکستان ”سنگین بحرانوں“ سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے،ہر پاکستانی نے ”یوم آزادی“ اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا ہے،بھارتی تسلط سے کشمیریوں کو نجات ملنے کی منزل بہت قریب ہے،ان خیالات کا اظہارقائد سید گروپ،وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی معاشی مشکلات اور ملکی معیشت کی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے ”لاک ڈاؤن“ کو خاتمہ کیا گیالیکن کرونا وائرس کے پھلاؤ کے خطرات بدستور موجود ہے،جس سے محفوظ رہنے کیلئے شہریوں کو ہر صورت احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ!بہت جلد ملکی ترقی اور معاشی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے،عوام میں ”مایوسی“ پھیلانیوالوں اور حکومت کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،سید گروپ علاقائی تعمیر وترقی اور عوا م کی بلاامتیاز خدمت کا سفر جاری رکھے گا۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -