مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام چوک اعظم میں تحفظ نظریہ پاکستان کانفرنس 

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام چوک اعظم میں تحفظ نظریہ پاکستان کانفرنس 

  

چوک اعظم(نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع لیہ کے زیر اہتمام مرکز ابی بکر الاسلامی چوک اعظم میں تحفظ نظریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کی مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تلاوت،نعت اورقومی ترانے کے بعد حافظ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

نعیم عباس ساقی نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور پھر مقررین کے خطابات کا سلسلہ شروع ہوا۔سماجی رہنما مقبول حسین ہراج نے کہا کہ ہم نے یہ پاکستان لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے اس کی بنیادوں میں ہمارے اکابرین کا خون ہے ہمیں اس کی قدر کرنا ہو گی.ان کے بعدن لیگی رہنماچوہدری اعجازاحمد گل نے کہا ہمیں کسی پر تنقید کرنے کی بجائے خود کو بدلنا ہو گا ہم بدلیں گے تو پاکستان بدلے گا اور انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع لیہ اور مرکز ابی بکر الاسلامی چوک اعظم کی انتظامیہ کا اس پر وقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا.مذہبی اسکالر حافظ زبیر شاہین اعظمی صاحب نے کہا کہ پاکستان اپنی نظریاتی سرحد پر بھی دشمن کا مقابلہ کر رہا ہے۔قائد اعظم پاکستان کو قرآن پاک کی عملی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے۔ مولانا محمد سلیمان دانش امیر مرکزیہ تحصیل لیہ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ ملک بے شمار قربانیوں گے بعد حاصل کیا ہے اس ملک کے لئے مسلمانوں کے قتل عام کی داستان سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ہمیں آج وہ پاکستان نظر نہیں آ رہا جو ہمارے اکابرین چاہتے تھے جس مقصد کے لئے پاکستان بنایا گیا تھا وہ تھا لاالہ الااللہ۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی رہنما تحریک انصاف چوہدری  بشارت رندھاوا نے کہا کہ یہ پاکستان ہمیں لازوال  قربانیوں اور اللہ کی رحمت سے حاصل ہوا اس کی بنیاد کلمہ توحید پر رکھی گئی ہے اس کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ اس میں اسلام کا قانون نافذ کیا جائے.اور انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر اللہ تعالی کا خصوصی فضل ہے کہ یہ ایٹمی طاقت ہے ایک وقت آئے گا یہ ملک عالم اسلام کی قیادت کرے گا.آخر میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع لیہ کے ناظم اور مرکز ابی بکر الاسلامی چوک اعظم کے مدیر شیخ محمد بلال اظہر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں من حیث الفرد،من حیث الجماعت اور من حیث الحاکم اپنے آپ کو اسلامی تعلیمات کے مطابق بدلنا ہو گا تب جا کر ہم اپنے قائد کے خواب پورا کر سکتے ہیں آخر میں انہوں نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پہ معززین شہر اور تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی اور جنرل سیکرٹری پریس کلب ڈاکٹر محمد شہباز قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں مذہبی جماعت کی طرف سے نظریہ پاکستان سے متعلق اکلوتی تقریب منعقد کر کے مرکزی جمعیت اہلحدیث بازی لے گئی ہے اور آپ لوگوں نے شہر کا قرض چکا دیا ہے کیونکہ نوجوان نسل کو اسلاف کی بے پناہ قربانیوں اور نظریہ پاکستان سے آگاہی بہت ضروری ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء  کی پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔

 کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -