میلسی: حساس ادارے کے آفیسر یاسر منظور شہید تمغہ شجاعت کیلئے نامزد 

  میلسی: حساس ادارے کے آفیسر یاسر منظور شہید تمغہ شجاعت کیلئے نامزد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر) میلسی سے تعلق رکھنے والے حساس ادارے کے آفیسر یاسر منظور شہید کو آرمی چیف اور صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ شجاعت کیلئے چن لیا گیا، یاد رہے یاسر منظور شہید 8 اگست 2017 کو 8 دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے ملتان میں شہید ہوئے تھے۔ یاسر منظور شہید 1985 میں میلسی میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول میلسی(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 2001 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا 2003 میں ایمرسن کالج ملتان سے ایف ایس سی اور 2005 میں گرایجویشن کی ڈگری حاصل کی، 2007 میں بی زیڈ یو سے ایم بی اے اعلی نمبروں سے پاس کیا اور دوران تعلیم 2005 میں بطور پٹرولنگ پولیس میں وائرلیس آپریٹر بھرتی ہوئے اور 2009 میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے ملک کے حساس ادارے میں بطور سب انسپکٹر بھرتی ہوئے اور اپنی نمایاں کامیابی اور فرض شناسی کی بناء پر سب انسپکٹر کے عہدے سے ترقی پا کر انسپکٹر کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ 8 اگست 2017 کو 8 دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے ملتان میں جام شہادت نوش کیا اور ملک کا نام روشن کیا اسی بناء پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے یاسر منظور شہید کو تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
نامزد