بہترین کارکردگی‘ وی سی زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی کیلئے تمغہ امتیاز 

  بہترین کارکردگی‘ وی سی زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی کیلئے تمغہ ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کوزراعت کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس میں بہترین کام کرنے پر گورنمنٹ آف پاکستان نے سول ایوارڈ(تمغہ امتیاز)سے نواز دیاہے۔ زرعی یونیورسٹی ملتان کی تاریخ میں یہ پہلا سول ایوارڈ ہے جو کہ دیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا چارج بطور وائس چانسلر 2016جنوری میں سنبھال کرا پنی خدمات سر انجام دینا شروع کیں پروفیسر (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ڈاکٹر آصف علی نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی ترقی کیلئے دن رات انتھک محنت کی جس کینتیجہ میں گورنمنٹ آف پاکستان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کو جنوری 2020 میں دوسری چار سالہ مدت کیلئے وائس چانسلر کا عہدہ دیا اور اب گورنمنٹ آف پاکستان نے انہیں  پاکستان کے بڑے سول ایوارڈ(تمغہ امتیاز) سے نوازا ہے جو کہ انکی محنت کا ثبوت ہے۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے جامعہ کے طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور انٹر پری نیورشپ پر بھرپور کام کیا اور خاص طور پر خطے کے کسانوں کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں رہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی خدمات خطے کے کسانوں، زرعی ماہرین،خاص و عام لوگوں اور طلباؤ طالبات کے سامنے ہیں یہ تمغہ امتیاز ان کا حق تھا جو ان کو اب ملا۔ زرعی جامعہ کی فیکلٹی،سٹاف،خطے کے کسان و کاشتکاروں اور طلباؤ طالبات کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر آصف علی کو تمغہ امتیاز ملنے کے اعلان پر دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

تمغہ امتیاز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -